خراب فیلڈنگ کی روایت برقرار، روہت کو 32 پر رن آئوٹ کرنے کا موقع گنوایا

نمائندہ خصوصی  پير 17 جون 2019
روہت شرما کو 32 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ کرنے کا سنہری موقع گنوایا فوٹو: فائل

روہت شرما کو 32 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ کرنے کا سنہری موقع گنوایا فوٹو: فائل

مانچسٹر:  پاکستان نے خراب فیلڈنگ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بھارتی بیٹسمین روہت شرما کو 32 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ کرنے کا سنہری موقع گنوایا۔

اننگز کے دسویں اوور میں کے ایل راہول نے وہاب ریاض کی گیند پر شاٹ کھیلا، مڈ وکٹ پر موجود فخر زمان نے فیلڈنگ کی،اس دوران روہت دوسرا رن لینے کیلیے دوڑ پڑے مگرآدھی پچ پر پہنچنے پر راہول نے واپسی کا اشارہ کردیا،ایسے میں فیلڈر کے غلط اینڈ پر تھرو نے روہت کویقینی رن آؤٹ سے محفوظ رکھا۔ انھوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 140کی اننگز کھیلی، روہت اور راہول کی جوڑی نے پہلی بار اننگز کا آغاز کیا اور 136 رنز جوڑے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی گراؤنڈ فیلڈنگ کا معیار بھی خاصا پست تھا جبکہ رن آؤٹ کا ایک اورچانس بھی گنوایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔