پاکستانی جے ایف تھنڈر نے پیرس ایئر شو میں دھاک بٹھا دی

ایکسپریس ڈیسک  منگل 18 جون 2019
لا بورگ ایئرپورٹ کی فضاؤں میں جے ایف 17تھنڈر کی گھن گرج اور حربی مہارت کے مظاہرے نے ہر ایک کو ششدر کردیا۔فوٹو : فائل

لا بورگ ایئرپورٹ کی فضاؤں میں جے ایف 17تھنڈر کی گھن گرج اور حربی مہارت کے مظاہرے نے ہر ایک کو ششدر کردیا۔فوٹو : فائل

کراچی: پاک فضائیہ کے جدید ترین جے ایف 17تھنڈر طیارے نے انٹرنیشنل پیرس ایئر شو میں بھی سب کو حیران کردیا۔

پیر 17 جون کو پیرس کے قریب لا بورگ ایئرپورٹ کی فضاؤں میں جے ایف 17تھنڈر کی گھن گرج اور حربی مہارت کے مظاہرے نے ہر ایک کو ششدر کردیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیرس ایئر شو لا بورگ میں پیر17 سے اتوار 23 جون تک منعقد کیا جائے گا۔ شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایئر شو فرنچ ایئرو اسپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔