آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 18 جون 2019
جسٹس محمد سلیم جیسر نے آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی فوٹو:فائل

جسٹس محمد سلیم جیسر نے آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی فوٹو:فائل

 کراچی: آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا سندھ ہائی کورٹ کا بنچ دوسری بار ٹوٹ گیا۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی۔ نیا بینچ تشکیل دینے کے لیئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 1 ارب چار کروڑ روپے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے درخواست کی سماعت سے معذوری ظاہر کردی اور نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کیس میں گرفتار ہیں جبکہ ملزم مسیح الدین، گلزار اور احمد و دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔