ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ہرا دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جون 2019
میچ ناٹنگھم میں کھیلا گیا، فوٹو: سوشل میڈیا

میچ ناٹنگھم میں کھیلا گیا، فوٹو: سوشل میڈیا

ناٹنگھم: ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 382 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 333 رنز تک محدود رہی، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی یہ سنچری بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئے۔

اوپنر تمیم اقبال نے 62،سومیا سرکار نے 10، شکیب الحسن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ لیتن داس 20،محمداللہ 69، شبیر رحمان صفر، حسن مراج  اور مشرفی مرتضیٰ 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، اسٹوائنس اور کولٹرنائل نے 2، 2 جب کہ زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 121 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنز جوڑے اور مجموعے کو 313 تک پہنچایا، وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جب کہ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔