پاکستان اپنی کرکٹ میں بہتری کیلئے ہم سے مدد لے افغان کرکٹ بورڈ

اپنی ابتدائی کرکٹ پاکستان میں کھیلی ہے اور یہاں سے ملنے والی سپورٹ کی بھی قدر کرتا ہوں، سی ای او افغان کرکٹ بورڈ


Sports Desk June 21, 2019
باہمی کرکٹ مقابلوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا افغان بورڈ کے چیف کا اختیار ہے، اسد اللہ خان

افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کرکٹ ٹیم تمام شعبوں میں پاکستان سے بہتر ہے اور پاکستان اپنی کرکٹ میں بہتری کے لئے ہم سے مدد لے۔

ایک انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ کھیل میں بہتری کے لئے تکنیکی امور اور کوچنگ سمیت پاکستان کو ہماری مدد لینی چاہیے، میں نے اپنی ابتدائی کرکٹ پاکستان میں کھیلی ہے، پڑوسی ملک میں ملنے والی سپورٹ کی بھی قدر کرتا ہوں۔

اسد اللہ خان نے مزید کہا کہ باہمی کرکٹ مقابلوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا افغان بورڈ کے چیف کا اختیار ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مقابلوں کے انعقاد کے لئے کوئی راستہ نکل آئے گا۔

مقبول خبریں