- سر کی چوٹ بڑوں میں موت کی شرح دُگنی کر دیتی ہے، تحقیق
- عمران خان کے خلاف محسن نقوی کی سازش؟
- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے
- نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
- مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

میچ ساؤتھمپسٹن میں کھیلا گیا، فوٹو: سوشل میڈیا
ساؤتھمپسٹن: کرکٹ ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں بھارت نے افغانستان کو 11 رنز کے معمولی مارجن سے شکست دے دی۔
ساؤتھمپسٹن میں کھیلے گے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ٹف ٹائف دیا، بھارتی بلے بازوں کو دبوچنے کے بعد افغان کھلاڑیوں نے بولرز کا بھی جم کر مقابلہ کیا ، کپتان محمد نبی نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر حریف بولرز پر اپنا دباؤ بنایا اور ٹیم کوجیت کے قریب پہنچایا تاہم آخری اوور میں محمد شامی نے ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔
افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی 10،گلبدین نائب 27،رحمت شاہ 36،حشمت اللہ شھیدی21، اصغر افغان 8،نجیب اللہ زردان 21،راشد خان14،آفتاب عالم اورمجیب الرحمان صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اکرام علیخیل 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے رواں ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی بنائی جب کہ بھمرا،چاہال اور پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا اور بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا، روہت صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور راہول نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان ویرات کوہلی نے وجے شنکر کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اس دوران ویرات نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ 67 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور وجے شنکر بھی 29 رنز ہی بناسکے۔ ایم ایس دھونی کی اننگز بھی 28 رنز تک محدود رہی۔ کیدار جادیو 52 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 جب کہ راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔