کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے اور کل بوندا باندی کا امکان

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 27 جون 2019
بدھ کو درجہ حرارت 37 ڈگری رہا،دن بھر جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں چلتی رہیں،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : آن لائن

بدھ کو درجہ حرارت 37 ڈگری رہا،دن بھر جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں چلتی رہیں،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : آن لائن

کراچی: آج(جمعرات)کو شہر کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کوسمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ جمعے کوشہر کے مختلف مقامات میں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں گرمی کا پارہ 37ڈگری ریکارڈ ہوا،جبکہ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 30کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔

گزشتہ روز دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 62فیصد تک بڑھنے کے نتیجے میں حدت محسوس کی گئی،صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 29ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 76فیصد ریکارڈ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔