فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد ایم پی اے 2 بیٹوں اور اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج

میرے اور میری فیملی کے خلاف مقدمہ سیاسی دباؤ پر درج کیا گیا ہے، لیگی ایم پی اے طاہر جمیل


Numainda Express June 29, 2019
میرے اور میری فیملی کے خلاف مقدمہ سیاسی دباؤ پر درج کیا گیا ہے، لیگی ایم پی اے طاہر جمیل۔ فوٹو : فائل

فیصل آباد بٹالہ کالونی پولیس نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں رکن صوبائی اسمبلی اور اس کے2 بیٹوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

محلہ شوکت آباد ستیانہ روڈ کے رہائشی ریاض مسیح کی طرف سے رات گئے درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی 15 سالہ بیٹی 6 ماہ سے میاں طاہر جمیل کی کوٹھی المعصوم ٹاؤن میں ملازمہ تھی جسے مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کی اہلیہ بانو بی بی اور بیٹے آفاق اور سعد بھی تشدد کرتے تھے۔

دوسری جانب لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ میرے اور میری فیملی کے خلاف مقدمہ سیاسی دباؤ پر درج کیا گیا ہے، ملازمہ صائمہ نے گھر میں چوری کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کی تھی۔

مقبول خبریں