عالیہ بھٹ نے ویڈیوز کے ذریعے بھی پیسے کمانے کی ٹھان لی

عالیہ بھٹ کے علاوہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورگوہر خان اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں


ویب ڈیسک June 29, 2019
عالیہ بھٹ کے یوٹیوب چینل کو اب تک 22 لاکھ سے زیادہ لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے نا صرف لوگوں کو تفریح فراہم کریں گی بلکہ اس کے ذریعے پیسے بھی بنائیں گی۔

انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔

عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کے علاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جب کہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔



عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیاتھا لیکن وہ یوٹیوب پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں پریانکا کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان اوربھارت دونوں جگہ ہے جہاں لوگ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈالرز میں پیسے کماتے ہیں۔