واٹر بورڈ کا گھریلو صارفین کیلیے رعایتی اسکیم کا اعلان

واجبات کی یکمشت ادائیگی پر گھریلو صارفین کو 33 فیصد رعایت دی جائے گی


Staff Reporter September 09, 2013
ایسے صارفین آب جن کو واٹر بورڈ کے پانی کے بل موصول نہیں ہوتے یا وہ واٹربورڈ کے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں. فوٹو: فائل

ادارہ فراہمی و نکاسی آب نے عوام کی سہو لت کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تما م گھریلو صارفین کے لیے رعایتی اسکیم کا اعلان کیا ہے واجبات کی یکمشت ادائیگی پر گھریلو صارفین کو33 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایسے صارفین آب جن کو واٹر بورڈ کے پانی کے بل موصول نہیں ہوتے یا وہ واٹربورڈ کے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں وہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوکر واٹر بورڈ کے صارف بن سکتے ہیں،واجبات کی ادائیگی کے لیے شہری تما م ضلعی ڈائریکٹر ٹیکسز کے دفا تر یا علاقائی کنزیومر سینٹرز سے بل حاصل کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں ڈائریکٹر بلنگ سے فون نمبر99245141 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



کراچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے دفتر واقع شارع فیصل نزد عوامی مرکز کے ٹیلیفون نمبر99240833 ، 99245142 اور UN نمبر 111-11-5972 پر معلومات کرکے بلز کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے، واٹر بورڈ نے شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف علاقوں میں 5 کنزیومر سینٹرز قائم کیے ہیں ،جو پیر سے ہفتہ تک صبح9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، واٹر بورڈ کے ایم ڈی قطب الدین شیخ نے شہر یوں سے کہا ہے کہ وہ ا س موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بھاری جرمانے یا پانی وسیوریج کے کنکشن منقطع کیے جانے کی زحمت سے بچنے کے لیے فوری ادائیگی کردیں۔

مقبول خبریں