یوایس اوپن آندریا اور لوسیا ویمنز ڈبلز ٹرافی پر قابض نڈال کی فائنل میں رسائی

یوایس اوپن: جمہوریہ چیک کی پلیئرزآندریا ہیلکووا اور لوسیا ہارڈیکا ویمنزڈبلز ٹرافی تھامے مسکرارہی ہیں۔


AFP September 09, 2013
یوایس اوپن: جمہوریہ چیک کی پلیئرزآندریا ہیلکووا اور لوسیا ہارڈیکا ویمنزڈبلز ٹرافی تھامے مسکرارہی ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی

جمہوریہ چیک کی 5 سیڈ جوڑی آندریا ہیلکووا اور لوسیا ہارڈیکا نے یوایس اوپن میں ویمنز ڈبلز ٹرافی اپنے قبضے میں کرلی۔

انھوں نے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلین حریفوں ایشلیگ بارٹی اور کیسی ڈیلوکا کو 6-7(4/7)،6-1 اور 6-4 سے مات دے دی، ہیلکووا کا یہ دوسراگرینڈ سلم ٹائٹل ہے، انھیں ویمنز ٹرافی جیتنے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی، یہ جوڑی 2011 میں فرنچ اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکی ہے، فائنل میں ناکام رہنے والی آسٹریلوی پلیئرز ایشلیگ بارٹی اور ڈیلوکا 1978 کے بعد یوایس اوپن کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلوی جوڑی بنی تھی، دوسری جانب مینز سنگلز کا فائنل پیر کی شب ٹاپ سیڈ نووک جوکووک اور رافیل نڈال کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ فیورٹ اسپینش پلیئر نڈال نے گیسکوئٹ کو ٹھکانے لگادیا۔