ویرات کوہلی بھی پاکستانی شائقین کے رویے کے مداح نکلے

میاں اصغر سلیمی  اتوار 30 جون 2019
مجھے یقین ہے کہ آج پاکستانی کرکٹ شائقین ہمیں سپورٹ کریں گے جو کہ نہایت نایاب چیز ہے، کوہلی، فوٹو: فائل

مجھے یقین ہے کہ آج پاکستانی کرکٹ شائقین ہمیں سپورٹ کریں گے جو کہ نہایت نایاب چیز ہے، کوہلی، فوٹو: فائل

برمنگھم: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی پاکستانی شائقین کے رویئے کے مداح ہو گئے۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج پاکستانی کرکٹ شائقین ہمیں سپورٹ کریں گے جو کہ نہایت نایاب چیز ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لئے بھی اس لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بھارتی ٹیم کی فتح کی صورت میں گرین شرٹس کے عالمی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے۔

میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی شائقین کی بھی دلی خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم ہر حال میں یہ میچ جیتے۔ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ باہر کیا ہو رہاہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے کرکٹ شائقین میچ کے دوران ہمیں بھر سپورٹ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔