ویرات کوہلی نے الٹے سیدھے جواز تراشنا شروع کردیے شارٹ باؤنڈریز پر اعتراض

فلیٹ اور سلو وکٹ کی موجودگی میں اتنی شارٹ بائونڈریز عجیب تھیں، بھارتی کپتان


Sports Desk July 02, 2019
فلیٹ اور سلو وکٹ کی موجودگی میں اتنی شارٹ بائونڈریز عجیب تھیں، بھارتی کپتان۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے الٹے سیدھے جواز تراشنا شروع کردیے۔

ویرات کوہلی نے ٹیم پرفارمنس کے بجائے ایجبسٹن کی شارٹ بائونڈریز پر ہی اعتراض جڑ دیا، اگرچہ کوہلی نے اسے براہ راست ناکامی کی وجہ قرار نہیں دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ اور سلو وکٹ کی موجودگی میں اتنی شارٹ بائونڈریز عجیب تھیں، جہاں پر انگلش اوپنرز اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرنے میں کامیاب رہے، البتہ خود بھارتی بیٹسمین سست روی سے بیٹنگ کرتے دکھائی دیے۔

مقبول خبریں