ماہرہ خان دیارغیر میں گزرا ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئیں

گھرجانے کیلیے بس کا انتظار، پہلی نوکری اور وہ دکانیں جہاں سے کپڑے خریدنے کےلیے تنخواہ کا انتظار بہت یادگار تھے، ماہرہ


ویب ڈیسک July 02, 2019
ماہرہ خان نے لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ملازمت کی۔ فوٹوفائل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان لاس اینجلس میں گزارے گئے دنوں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور خوب داد سمیٹی ہے۔ تاہم ماہرہ کو یہ مقبولیت اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ انہوں نے یہ سب حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کینسر میں مبتلا بچی کی خواہش پوری کردی

فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ماہرہ خان نے عام لوگوں کی طرح لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ملازمت کی۔ ماہرہ خان نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بس اسٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے، وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے، وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی، وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو ''ہاں'' کردی

واضح رہے کہ ماہرہ خان کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں لیکن مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے لاس اینجلس کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے جاب بھی کی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BzU7V2XB_Jp/"]