ہمیش ریشمیا کی کار کو حادثہ

ہمیش ریشمیا نے بالی ووڈ کو’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ اور ’’جھلک دکھلاجا‘‘جیسے سپر ہٹ گانے دئیے ہیں


ویب ڈیسک July 02, 2019
حادثے میں ہمیش ریشمیا کا ڈرائیور رام رنجن شدید زخمی ہوا ہے فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کی کار کوحادثہ پیش آگیا۔

بالی ووڈ کے مقبول ترین میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور اداکار ہمیش ریشمیا کی کار کو ممبئی پونےایکسپریس وے پر حادثہ پیش آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمیش ریشمیا کا ڈرائیور رام رنجن حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ تاہم ہمیش ریشمیا کے حوالے سے فی الحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہمیش ریشمیا نے دوسری شادی کرلی

واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا نے بالی ووڈ کو''عاشق بنایا آپ نے''، ''جھلک دکھلاجا''،''تیرا سرور'' اور ''آپ کی کشش'' جیسے سپر ہٹ گانے دئیے ہیں۔