سیلاب سے پاکستانی زراعت کو200 ارب کا نقصان ہوا موڈیز

جی ڈی پی0.8فیصدمتاثر،فصلوں کی کاشت وزرعی آمدنی کم،غیرفعال قرضوں میں اضافہ ہوگا


Business Reporter September 10, 2013
موڈیز کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں جی ڈی پی 0.8 فیصد متاثر ہوگی، سیلاب سے فصلوں کی بوائی اور کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی کمی ہوگی۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

SUKKUR: عالمی ریٹنگ ایجنسی ''موڈیز'' نے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 12 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیلاب سے متاثر ہوئی۔

جس سے پاکستان کی زرعی معیشت کو 19 لاکھ ڈالر یا200 ارب روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں جی ڈی پی 0.8 فیصد متاثر ہوگی، سیلاب سے فصلوں کی بوائی اور کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی کمی ہوگی۔



تجارتی بینکوں کے پہلے ہی اس شعبے میں بھاری مالیت کے قرضے پھنسے ہوئے ہیں اور اب غیرفعال قرضوں کے حجم میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں جس سے ان کا سالانہ منافع بھی کم ہوگا۔ موڈیز کے مطابق مجموعی غیرفعال قرضوں میں زرعی شعبے کا حصہ 11.6 فیصد ہے۔