پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، شائقین مایوس

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2019
بدھ کو انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست گرین شرٹس کو بھاری پڑگئی
 فوٹو: فائل

بدھ کو انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست گرین شرٹس کو بھاری پڑگئی فوٹو: فائل

کراچی:  ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر گئی۔

جمعے کے روز بنگلادیش کے خلاف آخری میچ محض رسمی کارروائی بن گیا ہے۔ بدھ کو انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی بڑی شکست پاکستانی ٹیم پر بہت بھاری پڑی جبکہ ابتدائی میچوں میں ناقص کارکردگی نے بھی پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے تک جانے سے محروم کیا۔ قومی ٹیم کی واپسی کی خبر نے گرین شرٹس کیلیے دعائیں کرنے والون کو بہت مایوس کردیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار بنگلادیش کے خلاف فتح کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں کیوی ٹیم کی جیت پر بھی تھا لیکن نیوزی لینڈ میزبان اسکواڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔306  رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 186رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔