راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نئے صوبوں کے قیام کے لئے بنائے پارلیمانی کمیشن میں شرکت نہیں کرے گی ، یہ کمیشن لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کے لئے بنایا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہروزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، یہ قومی کمیشن نہیں زرداری کمیشن ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام بھی آصف زرداری کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے بنائے گئے کمیشن کو مسترد کردیں گے، یہ پیپلزپارٹی کا سیاسی اور انتخابی ایجنڈا ہے ، ہم اس ایجنڈے کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا، ، فرحت اللہ بابر پونے پانچ سال سے ایوان صدر میں بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں ، وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ایک ایسا قومی کمیشن بنایا جائے جو پنجاب سمیت جہاں جہاں نئے صوبوں کا مطالبہ ہورہا ہے اس کا طریقہ کار طے کرے۔