صوبوں کے لئے بنائے گئے پارلیمانی کمیشن میں شریک نہیں ہونگے راناثناءاللہ

قومی کمیشن بنایا جائے جو پنجاب سمیت جہاں جہاں نئے صوبوں بنانے...


ویب ڈیسک August 29, 2012
ایک ایسا قومی کمیشن بنایا جائے جو پنجاب سمیت جہاں جہاں نئے صوبوں کا مطالبہ ہورہا ہے اس کا طریقہ کار طے کرے۔، فوٹو : آئی این پی ، فائل

راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نئے صوبوں کے قیام کے لئے بنائے پارلیمانی کمیشن میں شرکت نہیں کرے گی ، یہ کمیشن لوگوں کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کے لئے بنایا گیا۔


پنجاب اسمبلی کے باہروزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، یہ قومی کمیشن نہیں زرداری کمیشن ہے ، جنوبی پنجاب کے عوام بھی آصف زرداری کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے بنائے گئے کمیشن کو مسترد کردیں گے، یہ پیپلزپارٹی کا سیاسی اور انتخابی ایجنڈا ہے ، ہم اس ایجنڈے کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا، ، فرحت اللہ بابر پونے پانچ سال سے ایوان صدر میں بیٹھ کر جھوٹ بول رہے ہیں ، وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ایک ایسا قومی کمیشن بنایا جائے جو پنجاب سمیت جہاں جہاں نئے صوبوں کا مطالبہ ہورہا ہے اس کا طریقہ کار طے کرے۔