لکس اسٹائل ایوارڈز؛ اقرا اوریاسرکے بعد مومنہ مستحسن کوبھی تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2019
مومنہ ڈانس نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے معلوم ہے کہ ڈانس کیسے کرتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

مومنہ ڈانس نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے معلوم ہے کہ ڈانس کیسے کرتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین فوٹوفائل

کراچی: گلوکارہ مومنہ مستحسن کولکس اسٹائل ایوارڈزمیں ڈانس پرفارمنس پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رواں سال منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈزاپنے اعلان کے بعد سے ہی تنازع کا شکار بنا ہوا ہے۔ پہلے ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے فنکاروں نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا پھر ایوارڈز کی تقریب کے دوران یاسر حسین کے اقرا عزیز کو پرپوز کرنے کے انداز نے نئے تنازع کا روپ دھار لیا اوراب تقریب کے دوران مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لکس اسٹائل ایوراڈز کی تقریب کا آغاز مومنہ مستحسن کی ڈانس پرفارمنس سے ہوا تاہم مومنہ کی پرفارمنس جوش سے خالی کافی ٹھنڈی محسوس ہوئی۔ پرفارمنس کے دوران مومنہ ڈانس کرنے کے بجائے اسٹیج پراِدھر اُدھر ہلتی ہوئی نظرآئیں۔ سوشل میڈیا صارفین پرجوش پرفارمنس نہ دینے پر مومنہ کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ضیا نامی صارف نے مومنہ کے ڈانس کی ویڈیوشیئرکراتے ہوئے لکھا اس طرح کا مواد ہے، جب ہی تو ہمارے ایوارڈز کوئی نہیں دیکھتا۔

https://twitter.com/naziaakhlaq/status/1148500393669857281

منال نامی خاتون نے لکھا یہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ مومنہ ڈانس نہیں کرسکتی اور نہ ہی اسے معلوم ہے کہ ڈانس کیسے کرتے ہیں۔ لیکن ایوارڈ کے ڈائریکٹر سورہے تھے کیا؟ کیوں آپ لوگوں نے مومنہ کو یہ کرنے دیا اور ریہرسل کے دوران آپ کو کیا لگا کہ یہ پرفارمنس چل جائے گی؟

https://twitter.com/ManalFaheemKhan/status/1148293461373833218

ہمانامی صارف نے مومنہ کی پرفارمنس کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا مومنہ ڈانس نہیں کررہی بلکہ اِدھر اُدھر گھوم رہی ہے، یہ راکنگ پرفارمنس ہے؟ یہ اسٹیپس ہم اپنے اسکول میں کیا کرتے تھے، کیا پاگل پن ہے یہ، بس کسی کو بھی سر پر چڑھادو۔

https://twitter.com/hitbyreality/status/1148290270427062272

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔