اثاثہ جات ارکان پارلیمنٹ کو یاد دہانی کا تیسرا خط جاری

1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 79 نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے


INP September 12, 2013
1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 79 نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے. فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے اپنے مالیاتی حسابات اور اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 1174 ارکان میں سے صرف 79 ارکان نے گوشوارے کمیشن میں جمع کرائے، 30 ستمبر سے قبل گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی،کمیشن نے ارکان کویاددہانی کا تیسرا خط جاری کردیا۔ بدھ کوکمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے 104 میں سے 15' قومی اسمبلی کے 342 میں سے صرف 25 اور پنجاب ۔اسمبلی کے 371 میں سے صرف 39 ارکان نے مالیاتی اور جائیدادوں کے گوشوارے کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔



سندھ، کے پی کے اور بلوچستان اسمبلی کے کسی ایک بھی ممبر نے ابھی تک اپنے گوشوارے کمیشن کو نہیں بھجوائے جبکہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی تعداد 65 ہے۔ واضح رہے کہ آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے قانون کے تحت ارکان پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ ہر سال مالی سال کے اختتام کے بعد 90 دن کے اندر اندر اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ قانون کے تحت الیکشن کمیشن ڈیڈ لائن کے خاتمے کے 15 دن بعد اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔

مقبول خبریں