سائنسدان پروفیسر وقار الدین احمد انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کہکشاں، بلاک 8 کی موتی مسجد میں اداکی گئی


Staff Reporter July 14, 2019
مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کہکشاں، بلاک 8 کی موتی مسجد میں اداکی گئی۔ فوٹوفائل

سائنسدان پروفیسرڈاکٹر وقار الدین احمد 79 سال کی عمر میں ہفتے کی صبح کراچی میں انتقال کرگئے وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے۔

مرحوم گزشتہ 50 سال سے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں تحقیق و تدریس سے منسلک تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کہکشاں، بلاک 8 کی موتی مسجد میں اداکی گئی۔

نماز جنازہ میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ڈائریکٹر ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری اوراساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔