کراچی حصص مارکیٹ مندی کا شکار3ارب37کروڑ کا نقصان

زرعی پالیسی میں شرح سود بڑھنے کے خدشات پر سرمایہ کاروں کی آف لوڈنگ، انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی سے 23222 ہو گیا۔


Business Reporter September 13, 2013
170کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 164 کے دام گھٹ گئے، کاروباری حجم 5 فیصد کم، 25 کروڑ 95 لاکھ حصص کا لین دین فوٹو : آئی این پی / فائل

نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے ۔

جس سے46 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے3 ارب36 کروڑ 76 لاکھ38 ہزار114 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 149.39 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی جبکہ فوری منافع کے حصول کے لیے حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے سے ایک موقع پر 64.44 پوائنٹس تک کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن شعبہ جاتی بنیادوں پر محدود پیمانے کی خریداری سرگرمیاں جاری رہنے کے سبب مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر43 لاکھ47 ہزار 121 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی ۔



جبکہ غیرملکیوں کی جانب سے33 لاکھ17 ہزار776 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے8 لاکھ46 ہزار 379 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے 1 لاکھ82 ہزار966 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا، مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 9.47 پوائنٹس کی کمی سے23222.21 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس23.97 پوائنٹس کی کمی سے 17935.99 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 330.14 پوائنٹس کی کمی سے39961.01 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت5.10 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ 95 لاکھ51 ہزار 510 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار358 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں170 کے بھاؤ میں اضافہ، 164 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں