کم عمر بچیوں کی شادیوں کی روک تھام کیلیے قانونی بل لایا جائیگا روبینہ قائم خانی

درالاامان میں رہنے والی خواتین اور بچیوں کودرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی حکومتی سطح پر اقدام کیے جائیں گے


Staff Reporter September 13, 2013
درالاامان میں رہنے والی خواتین اور بچیوں کودرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی حکومتی سطح پر اقدام کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

سندھ میں کم عمری میں بچیوں کی شادیوں کی روک تھام کے حوالے سے جلد ہی سندھ اسمبلی میں قانون سازی کے لیے مسودہ قانون کا بل لایا جائے گا۔

درالاامان میں رہنے والی خواتین اور بچیوں کودرپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی حکومتی سطح پر اقدام کیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پریس کلب میں صوبائی وزیر خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود روبینہ قائم خانی نے پریس کانفرنس میں کیا،انھوں نے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن کے تحت اسپیشل بچوں کو تعلیم دینا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسپیشل بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،کراچی میں امن کے قیام کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مقصد یہی تھا کہ شہر میں کس طریقے سے امن قائم کیا جائے۔