کراچی زہریلی شراب سپلائی کرنیوالے مفرور ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے سرغنہ سمیت شراب سپلائی کرنیوالے 4 ملزمان کا عبوری چالان منظور کرلیا


Staff Reporter September 13, 2013
مقدمے کے چالان میں31 گواہوں کا اندراج ہے،مفرور ملزم کی فی الفور گرفتاری کا حکم فوٹو: فائل

پولیس نے کچی زہریلی شراب سپلائی کرنے کے الزام میں ملوث بابر ، جمیل ، سرغنہ دلاور عرف دلدار اور مسماۃ نغمہ کے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔

عدالت نے چالان منظور کرکے مفرور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، چالان میں مفرور ملزم ناصر کو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا ہے اور31 گواہوں کا اندراج کیا گیا ہے فاضل عدالت نے مفرور ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسکی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور چالان منظور کرلیا ہے۔



چالان میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے11 اگست کو مقامی وائن شاپ کو کچی و زہریلی شراب جعلی لیبل چسپاں کرکے سپلائی کی تھی جسکے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔