حصص مارکیٹ میں فروختمزید54پوائنٹس کی کمی

انڈیکس23168پربند، 160کمپنیوں کی قیمتیں گھٹ گئیں،19 کروڑ حصص کا لین دین


Business Reporter September 14, 2013
جس سے سرمایہ کاروں کے2 کھرب12 ارب82 کروڑ96 لاکھ16 ہزار123 روپے ڈوب گئے۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود بڑھنے سے متعلق خدشات کی وجہ سے بیشترسرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دینے کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔

جس سے سرمایہ کاروں کے2 کھرب12 ارب82 کروڑ96 لاکھ16 ہزار123 روپے ڈوب گئے،ایک موقع پر 47.84 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے23 لاکھ43 ہزار301 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے30 لاکھ 86 ہزار389 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے8 لاکھ27 ہزار 503 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کے اثرات کو زائل کردیے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس54.17 پوائنٹس کی کمی سے23168.04 ہوگیا۔



کاروباری حجم25.11 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ16 لاکھ72 ہزار620 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ330 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں148 کے بھاؤ میں اضافہ، 160 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔