چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی سرخرو ہوں گے صمصام بخاری

اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک July 18, 2019
حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے، صمصام بخاری فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے اور چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی سرخرو ہوگی۔

اپنے جاری بیان میں صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہر محکمے کوبہتری لانا ہوگی، وزیر اعظم عمران خان پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، اس لئے وزیر اعظم کی پنجاب کے تمام معاملات پر گہری نظر ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی، اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، لاک ڈاؤن کی دھمکی پوری نہیں ہوگی.