بھارتی ٹی وی کی اداکارہ شوبھا کار حادثے میں ہلاک

حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک July 19, 2019
حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، پولیس فوٹوفائل

بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی شو مگالو جنکی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شوبھا ایم وی 5 افراد کے ساتھ کار میں بنگلورو جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر ان کی کار تیز رفتارٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کے دوران اداکارہ شوبھا ہلاک ہوگئی۔

حادثہ بھارتی ریاسٹ کرناٹکا کے علاقےکنچی گنالو گاؤں کے نزدیک پیش آیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اداکارہ کی موت پرکناڈا شوبز انڈسٹری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔