وزیر اعظم عمران خان ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2019
وزیراعظم کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی ہوگا (فوٹو: فائل)

وزیراعظم کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی ہوگا (فوٹو: فائل)

 واشنگٹن: وزیر اعظم عمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے وہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، ان کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے ان کے ساتھ عسکری قیادت بھی موجود ہے، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ پیر کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ورلڈ بینک کے وفد، پاکستانی کمیونٹی، واشنگٹن میں تاجروں کے وفود، امریکی کمپنیوں کے سربراہان ، آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وہ 23 جولائی کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو بھی دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔