ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں: وینا ملک

عمیر علی انجم  اتوار 15 ستمبر 2013
پاکستان میں فلم انڈسٹری کو جان بوجھ کر تباہ کیاگیا، وینا ملک  فوٹو: فائل

پاکستان میں فلم انڈسٹری کو جان بوجھ کر تباہ کیاگیا، وینا ملک فوٹو: فائل

کراچی: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں میرا نام استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کر رہی ہیں۔

مائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی بھی فنکار پر تنقید نہیں کی، ہر انسان کو اپنے انداز میں جینے کا مکمل حق ہے، اداکارہ میرا اور اداکارہ لیلیٰ اگر لوگوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کام سے اپنی جگہ بنائی ہے، پاکستان میں فلم انڈسٹری کو جان بوجھ کر تباہ کیاگیا، ایسے میں فنکار کیا کریں، ہمارا روزی روزگار شوبزانڈسٹری سے وابستہ ہے، وینا ملک کاکہنا تھا کہ میں ہندوستان شہرت حاصل کرنے نہیں آئی بلکہ کام کرنے آئی ہوں، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور میں اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔