سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ ان کی بیوی ہیں سدھارتھ ملہوترا

سیف علی خان کا بہت بڑا مداح ہوں، سدھارتھ ملہوترا


ویب ڈیسک July 20, 2019
سیف اور کرینہ کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی بیوی ملنے پر خوش قسمت قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا اپنی فلم''جبریا جوڑی''کی تشہیر کے سلسلے میں ریئلیٹی شو''ڈانس انڈیا ڈانس ''پہنچے، جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی خوبصورت بیوی کرینہ کپور سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ وہ سیف علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سدھارتھ نے سیف اور کرینہ کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سیف علی خان بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی زندگی میں کرینہ کپور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ریئلیٹی شو ''ڈانس انڈیا ڈانس''سیزن 7 کی جج کرینہ کپور ہیں۔ دوسری جانب سدھارتھ اور پرینیتی کی فلم''جبڑیا جوڑی''کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں فلم اگلے ماہ 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔