مرید عباس قتل کیس؛ عینی شاہد گواہ کی خودکشی کی کوشش

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جولائی 2019
ملزم عاطف کے ڈرائیور ندیم کو بیان قلم بند کرانے کے لیے پولیس نے طلب کررکھا تھا، ذرائع (فوٹو:سوشل میڈیا)

ملزم عاطف کے ڈرائیور ندیم کو بیان قلم بند کرانے کے لیے پولیس نے طلب کررکھا تھا، ذرائع (فوٹو:سوشل میڈیا)

کراچی: اینکر پرسن مرید عباس سمیت دہرے قتل کے عینی شاہد اور گرفتار ملزم عاطف کے ڈرائیور ندیم نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے فینائل پی لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کے عینی شاہد اور گرفتار ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے خودکشی کی کوشش کی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کو گزشتہ رات فینائل پینے سے حالت خراب ہونے پر جناح اسپتال لایا گیا تھا جب کہ ندیم کو بیان قلم بند کرانے کے لیے تفتیشی پولیس نے طلب کیا تھا لیکن وہ نہیں آیا، اس بھائی کا کہنا تھا کہ ندیم کی طبعیت خراب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔