ہیلمٹ نہ پہننے پر 4 کروڑ 50 لاکھ جرمانہ وصول کیا گیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 23 جولائی 2019
مہم کا مقصد شہریوں کودوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی جانب راغب کرنا تھا
فوٹو: فائل

مہم کا مقصد شہریوں کودوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی جانب راغب کرنا تھا فوٹو: فائل

کراچی: ہیلمٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم ’’ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں ‘‘میں شہریوں کی جانب سے پذیرائی ملی ہے ،میڈیا نے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید مہر نے بتایا کہ یکم جولائی سے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف شروع کی جانیوالی مہم کے دوران 3لاکھ154 چالان کیے گئے اور 4 کروڑ 50 لاکھ 23 ہزار 100 جرمانہ وصول کیا گیااور ایک لاکھ 94ہزار 761موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔

مہم کا مقصد عام شہریوں کودوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی جانب راغب کرنا تھا اوراس میں ٹریفک پولیس کو کامیابی ملی ہے، ساؤتھ میں 81ہزار 976، ویسٹ میں 65ہزار 626 اور سٹی میں41ہزار 361 چالان کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔