بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کی نااہلی سب کے سامنے آگئی، ایم کیو ایم پاکستان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 24 جولائی 2019
وزیراعظم صورتحال کا نوٹس لے کربجلی کے مسائل کے حل کے لیے اقداما ت کریں
فوٹو: فائل

وزیراعظم صورتحال کا نوٹس لے کربجلی کے مسائل کے حل کے لیے اقداما ت کریں فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بارش کی دو بو ند پڑتے ہی کے الیکٹرک کی نا اہلی ایک بار پھر عوام کے سامنے آشکار ہو گئی۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے الیکٹر ک عوام کو سہو لت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے بارش کے چند قطروں کے ساتھ ہی کراچی کا 70فیصد سے زیادہ علا قہ تاریکی میں ڈوب گیا فیڈر ٹرپ ہونے کے نام پر شہر کے درجنوں علاقے کئی کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہے بعض علاقوں میں صبح تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔

کے الیکٹر ک کا ادارہ اپنے صارفین کو مسلسل اضطراب میں رکھے ہو ئے ہیں۔ کبھی زائد بلنگ کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے تو کبھی نیو کنکشن چارجز کے نام پر عوام سے لو ٹ مار کی جارہی ہے باالفا ظ دیگر کے الیکٹرک اور اس کو نگرانی کرنے والے ادارے اپنی ذمے داریاں پوری کر نے میں مکمل ناکام ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کی نااہلی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی، وزیراعظم اس صورتحال کا نو ٹس لیتے ہوئے کراچی کے بجلی کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔