- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ماہرہ خان کو ہیروئن نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے، فردوس جمال
کراچی: نامور پاکستانی اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اب انہیں ہیروئنوں کے نہیں بلکہ ماں کے کردار کرنے چاہیئں۔
پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایا ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔
فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں۔ ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ شاہ رخ کے مقابل کام کرنے کے قابل نہیں تھیں
فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرادئیے۔ فردوس جمال نے ماہرہ خان کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔
شوکے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ماہرہ کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ ’’ورنہ‘‘ ہو یا’’سات دن محبت ان‘‘کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ فردوس جمال کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’لنڈابازار‘‘ اور’’پیارے افضل‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔