’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کیلئے نامزد

فیسٹیول میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے فلمسازوں اور فلموں کو ’’آئرن مین ایوارڈز‘‘سے نوازاجاتاہے


ویب ڈیسک July 27, 2019
علی ظفر فیسٹیول میں بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں فوٹوفائل

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن کامیڈی فلم''طیفا ان ٹربل'' کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔

نامور گلوکارواداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم ''طیفا ان ٹربل'' کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ ''طیفا ان ٹربل'' کے ہیرو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شائقین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں۔



علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کاراور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'طیفا ان ٹربل' کا 50 کروڑ سے زائد کا بزنس

واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور دنیا بھر سے شرکت کرنے والے فلمسازوں اور فلموں کو ''آئرن مین ایوارڈز''سے نوازاجاتا ہے۔