چائے کی پیالیاں دیر سے دھونے پر مالک نے ملازم پر گرم چائے پھینک دی

جھلس کر زخمی ملازم کی وڈیو سوشل میڈیا پر، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج


Staff Reporter July 31, 2019
جھلس کر زخمی ملازم کی وڈیو سوشل میڈیا پر، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد میں چائے کی پیالیاں دیر سے دھونے پر ملازم لڑکے پر گرم چائے پھینکنے والے ہوٹل کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او حیدری ندیم صدیقی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوعمر لڑکا سینے پر گرم چائے پھینکے جانے کے باعث جھلسا ہو دکھائی دیا جبکہ چائے کا ہوٹل نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ گرم چائے سے جھلسنے والے نوعمر لڑکے بخت علی کو طبی امداد کیلیے اسپتال بھیج دیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں