اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 31 جولائی 2019
ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مزید40پیسے کم ہوکر160روپے05پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کم ہوکر 160.30 کا ہوگیا
 فوٹو:فائل

ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مزید40پیسے کم ہوکر160روپے05پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کم ہوکر 160.30 کا ہوگیا فوٹو:فائل

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل قائم رہا جب کہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کی31700پوائنٹس کی حدبھی گرگئی۔ مندی کے باوجود 51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھیں لیکن سرمایہ کاروں کے مزید 44 ارب 74 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار 677 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تازہ سرمایہ کاری انتہائی محدود ہوگئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کو آنے والے مہینوں میں شرح سودمزید بڑھنے اور مہنگائی بڑھنے کے خدشات ہیں۔مجموعی طورپر5کروڑ 12 لاکھ 88 ہزار 820حصص کے سودے ہوئے ۔کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 314کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 160 کے بھائو میں اضافہ، 134کے داموں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دوسری جانب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید40پیسے کی کمی واقع ہوئی اور ڈالر کے ریٹ 160روپے45پیسے سے گھٹ کر 160 روپے 05پیسے ہوگئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن ریٹ 160روپے60پیسے سے گھٹ کر 160 روپے30پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔