- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
شادی کارڈ چھپ جانے کے باوجود بھی سلمان خان کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟
ممبئیٖ: اپنی نئی ’مبینہ گرل فرینڈ‘ لولیا وانتر کو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دینے کی افواہوں کے باعث بالی ووڈ کے سلطان، سلمان خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اسی کے ساتھ آج سے تقریباً پچیس سال پہلے ہونے والے ایک واقعے کا چرچا بھی ایک بار پھر ہونے لگا ہے جب سلّو بھائی کی شادی کے کارڈ تک چھپ چکے تھے لیکن پھر بھی ان کی شادی نہ ہوسکی۔
یہ 1994 کی دہائی کا واقعہ ہے جب اُس زمانے کی سپر اسٹار اور فلم تری دیو میں ’’اوئے اوئے گرل‘‘ کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والی دراز قامت بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور ’دنیا کے وجیہ ترین مرد‘ سلمان خان کی قربتیں بڑھتے بڑھتے اس مقام پر آن پہنچیں کہ جب دونوں نے آپس میں شادی کا فیصلہ کرلیا۔
سلمان خان کے والد سلیم خان اور سوتیلی ماں ہیلن بھی اس رشتے پر خوش تھے۔ شادی کارڈ بھی تقسیم کیے جاچکے تھے لیکن عین وقت پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خان پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے شادی سے انکار کردیا۔ اُن دنوں سلمان خان اور پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ سومی علی میں عشق کے چرچے عروج پر تھے، جو درست بھی تھے۔
اسی بناء پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خان سے شادی کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ سلمان خان شادی تو کیا دوستی کے قابل نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد سلمان خان کسی بھی دوسری لڑکی کے ساتھ گھر بسانے کی حد تک سنجیدہ نہیں ہوسکے۔
دیکھنا یہ ہے کہ کیا لولیا وانتر سے سلمان خان کا رشتہ، شادی کے بندھن تک پہنچ پائے گا یا نہیں؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔