سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 اگست 2019
حج کا رکن اعظم 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا، سعودی سپریم کورٹ۔  فوٹو: فائل

حج کا رکن اعظم 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا، سعودی سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ذوالحج کا آغاز کل بروز  جمعہ سے ہوگا جبکہ حج کا اہم رکن  وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور مملکت  میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔