غیرملکی کرنسی دبئی لے جانےکی کوشش کے الزام میں (ن) لیگ کے رہنما چوہدری مبشر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2013
چوہدری مبشرکے خلاف غیرملکی کرنسی بیرون ملک لےجانےکامقدمہ درج کرلیاگیاہے، کسٹم حکام  فوٹو؛ فائل

چوہدری مبشرکے خلاف غیرملکی کرنسی بیرون ملک لےجانےکامقدمہ درج کرلیاگیاہے، کسٹم حکام فوٹو؛ فائل

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشر کوغیرملکی کرنسی دبئی لے جانےکی کوشش کے الزام میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات سےسابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشرحسین سیالکوٹ ایئرپورٹ سےدبئی روانہ ہورہےتھےکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نےدوران تلاشی ان کے پاس سے 70 ہزار یواے ای درہم برآمد کئے، اے ایس ایف نے چوہدری مبشر کو  گرفتارکرکے کسٹم حکام  کےحوالےکردیا۔

کسٹم حکام کےمطابق چوہدری مبشرکے خلاف غیرملکی کرنسی بیرون ملک لےجانےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔