جرمنی میں 1 ارب ڈالر مالیت کی 5 ٹن کوکین ضبط

4 ہزار سے زائد کوکین کے پیکٹس کو 211 بیگز میں رکھ کر کنٹینر میں چھپایا گیا تھا


ویب ڈیسک August 03, 2019
4 ہزار سے زائد کوکین کے پیکٹس کو 211 بیگز میں رکھ کر کنٹینر میں چھپایا گیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

جرمنی میں مال بردار بحری جہاز کے ایک کنٹینر سے 5 ٹن وزنی کوکین پکڑی گئی ہے جس کی مالیت 1.11 ارب ڈالر بنتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ساحلی شہر ہمبرگ میں جرمنی کی تاریخ کی کوکین کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ اعلیٰ قسم کی کوکین کے 4 ہزار 200 پیکٹس کو 211 سیاہ رنگ کے اسپورٹ بیگز میں چھپایا گیا تھا۔

ضبط کی گئی کوکین کا وزن مجموعی طور پر 5 ٹن کے برابر ہے جب کہ اس کی مالیت 1.1 ارب ڈالر ہے اور یہ جرمنی میں پکڑی گئی کوکین کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ بعد ازاں حکام نے مہنگی اور اعلیٰ قسم کی کوکین کو تلف کر دیا۔

Cocain 2

کوکین کی اتنی بڑی مقدار یوراگوئے سے بیلجیئم براستہ ہمربرگ بھیجا جا رہا تھا اور یہ بحری جہاز سویابین کی ترسیل کے نام پر رجسٹرڈ کیا تھا تاہم معمول کی چیکنگ کے دوران پکڑا گیا۔ گزشتہ برس بھی اسی بندرگاہ سے 4 ٹن وزنی کوکین پکڑی گئی تھی۔