مقبوضہ کشمیر میں فوجی کریک ڈاؤن میں 1 نوجوان شہید 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں آج تیسرے روز بھی کرفیو نافذ، نیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل ہیں


ویب ڈیسک August 07, 2019
مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے اور قدم قدم پر فوجی اہلکار تعینات ہے۔ فوٹو : کشمیری میڈیا

مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری پر کاری وار کر کے مودی سرکار نے کسی ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے وادی بھر میں فوجی کریک ڈاؤن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا ہے۔

مودی سرکار نے اپنے سیاہ قانون اور ظالمانہ اقدام پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے قابض بھارتی فورسز نے کارروائیاں تیز کردی ہیں، پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکی ہے جب کہ ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں فوجی کریک ڈاؤن کے دوران ایک کشمیری شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، عالمی عدالت انصاف

عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے آج تیسرے روز بھی وادی بھر میں سخت کرفیو نافذ ہے۔ تمام شاہراہیں بند ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگا کر کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، رات بھر گولیاں چلنے کی کان پڑی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور کئی شہروں میں ٹیلی فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کامقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی پر اظہار تشویش


دوسری جانب حریت پسند رہنماؤں سمیت بھارت نواز سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ تاحال بھارت کی غیر قانونی حراست میں ہیں جب کہ عوامی اجتماعات اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔