برساتی نالوں سے آنے والا سیکڑوں ٹن کچرا سمندر میں پھیل گیا

ماہی گیر برادری، بلدیہ عظمیٰ و دیگر اداروں کے ناقص اقدامات کے باعث سمندر میں صورتحال ابتر ہے


Staff Reporter August 09, 2019
کچرے سے سمندر میں آلودگی بڑھے گی، ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی۔ فوٹو: فائل

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ذکا الرحمن کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران انتظامات کے فقدان کے سبب شہر بھر کے برساتی نالوں کے ذریعے بہہ کرآنے والا سیکڑوں ٹن کچرا سمندر میں پھیل گیاہے جس نے وسیع رقبے پرسمندری آلودگی کو کئی گنا بڑھا دیا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکواٹرز میں میڈیا بریفنگ کے دورانڈی جیکا کہناتھا کہ ماہی گیر برادری اوربلدیہ عظمیٰ سمیت دیگر اداروں کے ناقص اقدامات کی وجہ سے سمندر میں بہت ہی ابتر صورت حال ہے اورایم ایس اے ہیڈکواٹرزسے ملحقہ جیٹی سے لے کرشپ یارڈ تک ہر جانب کچرا پھیل گیا جس کی وجہ سے سمندر مکمل طورپر کوڑے کرکٹ سے ڈھک گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سطح سمندر میں طویل رقبے پر پھیلنے والے کچرے کے علاوہ ٹنوں کچراسمندر کی تہہ میں بیٹھ گیا جس کی وجہ سے سطح سمندر کی گہرائی کم ہوگئی اور آلودگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔