لاہور:
بھارت کی شمالی ریاست تامل ناڈو میں تصویریں بنانے والے برطانوی سیاح کو ہاتھیوں نےکچل کر ہلاک کر دیا۔
برطانیہ کے 67 سالہ سیاح کولن مین ویل کوبھارتی ریاست تامل ناڈو کے مسینا گودی نیشنل پارک میں 2 ہاتھیوں نےاس وقت کچل کر ہلاک کر دیا جب وہ ایک ہاتھی کی تصویریں نبانے میں مشغول تھا۔ مین ویل دریا میں نہاتے ہوئے ایک ہاتھی کی تصویریں بنانے میں اس قدر مشغول تھا کہ نہ تو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی آواز سن سکا اور نہ ہی پیچھے سے آتے بھاری بھر کم ہاتھیوں کی آواز۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے برطانوی سیاح کو فورا اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مسینا گودی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے معائنے کے بعد ہی یہ پتہ چل سکے گا کہ برطانوی شخص کی موت جس مقام پر ہوئی وہ سیاحوں کے لئے مختص تھا یا نہیں۔