وطن کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدار میں پوشیدہ ہے، صدر عارف علوی

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2019
ایثاروقربانی حضرت محمدؐکےاسوہ حسنہ کابنیادی پہلوبھی ہے، عارف علوی فوٹو:فائل

ایثاروقربانی حضرت محمدؐکےاسوہ حسنہ کابنیادی پہلوبھی ہے، عارف علوی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدارمیں پوشیدہ ہے۔

صدر مملکت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کادن حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادتازہ کرتاہے، انہوں نےاپنےلخت جگرحضرت اسماعیلؑ کو قربانی کےلیےپیش کیا، اللہ تعالیٰ نےحضرت ابراہیمؑ کاعمل مسلمانوں کےلیےعبادت قراردیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ آج کا دن عزم وایثاراوراعلیٰ کردارکانمونہ ہے، ایثاروقربانی حضرت محمدؐکےاسوہ حسنہ کابنیادی پہلوبھی ہے، وطن عزیز کو درپیش مسائل کا حل اسلام کی آفاقی اقدارمیں پوشیدہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔