نک کریگوئس پھر آپے سے باہر، ریکٹ توڑے اور شائقین پر جوتے اچھال دیئے

اے ایف پی  جمعـء 16 اگست 2019
کریگوئس آئرش چیئر امپائر فرگس مرفی کے ساتھ بحث بھی کرتے رہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کریگوئس آئرش چیئر امپائر فرگس مرفی کے ساتھ بحث بھی کرتے رہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سنسناٹی: آسٹریلوی ٹیسن پلیئر نک کریگوئس ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئے، انھوں نے 2 ریکٹ توڑنے کے ساتھ اپنے جوتے بھی تماشائیوں کی جانب اچھالے۔

سنسناٹی ماسٹرز میں دوسرے راؤنڈ میں انھیں روس کے کیرین خاچانوف کے ہاتھوں شکست ہوئی، خاص طور پر آخری سیٹ تناؤ سے بھرپور تھا، اس دوران کریگوئس آئرش چیئر امپائر فرگس مرفی کے ساتھ بحث بھی کرتے رہے۔

دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد وہ کچھ دیر اپنی نشست پر بیٹھے اور پھر اچانک اعلان کیا کہ انھیں باتھ روم بریک چاہیے، امپائر نے کہا کہ وقت نہیںمگر وہ وہاں سے اپنے 2 ریکٹ اٹھاکر چل پڑے، اسٹیڈیم دروازے کے قریب پہنچ کر انھوں نے ان ریکٹس کو توڑا اور پھر واپس کورٹ کی جانب لوٹ آئے، آخر میں شکست کے بعد انھوں نے امپائر مرفی سے مصافحہ نہیں کیا اور جاتے ہوئے اپنے جوتے کراؤڈ کی جانب اچھالے، ٹوٹے ریکٹس کم عمر شائقین کو دیے اور وہاں سے چلے گئے۔

اس سے قبل بھی مختلف ایونٹس میں اس قسم کی حرکتوں کی وجہ سے ان پر جرمانے بھی ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔