آئی سی سی نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی، انگلش اسٹارکیون پیٹرسن اور سابق بھارتی ویمن کپتان انجم چوپڑاکو ہال آف فیم میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈنبرا میں منعقدہ تقریب میں یہ اعلان کیا گیا جس کے بعد ہال آف فیم‘ ارکان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں گنگولی اور سچن ٹنڈولکرکی اوپننگ جوڑی تاریخ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمارہوتی تھی، دونوں نے 21 سنچری شراکتیں قائم کیں جو ریکارڈ ہے۔
اسی طرح پیٹرسن نے 136 ون ڈے میچزمیں 4440 رنز اسکور کیے، وہ 2010 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح کے دوران پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔
بھارتی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان انجم چوپڑا نے بھارت میں خواتین کی کرکٹ کی مضبوط بنیاد رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
2016 میں ایم سی سی کی اعزازی تاحیات رکنیت حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر بننے کے علاوہ وہ بھارت کی انتہائی قابلِ اعتماد بلے بازوں میں سے ایک تھیں۔