اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اگست 2019
اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ انتخاب میں ناکامی کے بعد کی صورتحال پرغور ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ انتخاب میں ناکامی کے بعد کی صورتحال پرغور ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی، اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔