کوئٹہ جامع مسجد بم دھماکےکا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 اگست 2019
مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا سی ٹی ڈی ذرائع	 فوٹوانٹرنیٹ

مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا سی ٹی ڈی ذرائع فوٹوانٹرنیٹ

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی جامع مسجدو مدرسہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ حافظ عبدالمجید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل دہشت گردی سمیت ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں مسجد کے اندر بم دھماکا، 5 افراد شہید

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 5 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم  امام مسجد کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔